وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

ملتان ۔29 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں دہلی سے متنفر ہو چکی ہیں۔بھارت مذہبی آزادی کا راگ الاپتا رہتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر پابندی ہے۔جموں کشمیر میں جتنے محروم کے اجتماعات تھے ان پر پابندی لگادی گئی۔ انڈین گورنمنٹ نے کشمیریوں کے حقوق سلب کرلیئے۔ہندوستان جعلی حملوں …

ملتان ۔29 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں دہلی سے متنفر ہو چکی ہیں۔بھارت مذہبی آزادی کا راگ الاپتا رہتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر پابندی ہے۔جموں کشمیر میں جتنے محروم کے اجتماعات تھے ان پر پابندی لگادی گئی۔ انڈین گورنمنٹ نے کشمیریوں کے حقوق سلب کرلیئے۔ہندوستان جعلی حملوں کے ذریعے اپنی چالیں چلتا ہے۔سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر بھارتی جعلی حملوں کے ناٹک رچانے کا ذکر کیا۔پاکستان کی افواج اور حکومت پوری طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز انجمن تحفظ عزاءداری کے صدر ملک شفقت حسنین بھٹہ کے زیر اہتمام حسینی امن ریلی سے قبل چوک دولت گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت بہتر ہیں۔ہماری قیادت سعودیہ جاتی رہے گی اور انکی قیادت بھی پاکستان آتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ملتان کے انتظامات سے میں مطمئن ہوں۔ممتاز آباد کے مرکزی جلوس کے آج کے انتظامات مثالی تھے جلوس میں سنی شیعہ اتحاد کا آج عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔نذر و نیاز میں تمام مسلک ایک ساتھ نظر آئے۔میں جنوبی پنجاب کے افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیئے۔بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امام بارگاہ حیدری کمیٹی سے دولت گیٹ چوک تک امن ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر وزیر خارجہ نے ملک و قوم کی ترقی اور بلخصوص محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کرائی۔