اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسا کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو جاری مبارکباد کے پیغام میں وزیر خارجہ نے آزادانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر سری لنکن حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب صدر کی موجودگی میں …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نو منتخب سری لنکن صدر کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسا کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو جاری مبارکباد کے پیغام میں وزیر خارجہ نے آزادانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر سری لنکن حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب صدر کی موجودگی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعا کیکہ نئے صدر کی قیادت میں سری لنکا مزید خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔








