وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف آمد

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف گئے اور آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشیں پیر سید عبدالحق گیلانی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔وزیر خارجہ نے پیر سید عبدالحق گیلانی کے وصال پر ان کے صاحبزادوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف گئے اور آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشیں پیر سید عبدالحق گیلانی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔وزیر خارجہ نے پیر سید عبدالحق گیلانی کے وصال پر ان کے صاحبزادوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید عبد الحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے۔ ان کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔