وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پر فائرنگ کی مذمت، ان کی جلد مکمل صحتیابی کےلئے دعا

64
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد مکمل صحتیابی کےلئے دعا کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومتی پارٹی کے رہنما کی جانب سے فائرنگ لمحہ فکریہ ہے۔ سندھ میں پولیس گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھائے۔ فوری طور پر فائرنگ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔