بھارت نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے لبادے میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے لبادے میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک طرف بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے درجنوں کالے قوانین اور انسانیت سوز مظالم اور ہتھکنڈوں کی بدولت مقبوضہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے لبادے میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک طرف بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے درجنوں کالے قوانین اور انسانیت سوز مظالم اور ہتھکنڈوں کی بدولت مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل نہ کیا جاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت بھارت کشمیریوں کی ایک منظم نسل کشی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا عالمی دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کرکے اور لاکھوں کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگ کے بھارت کےلئے یوم جمہوریہ منانا انتہائی شرمناک ہے اور ایسے ڈراموں سے بھارت کسی صورت بھی دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم نوجوانوں اور بچوں کو شہید کرنے اور ان کی آنکھوں کو چھلنی کرنے کے مناظر آئے دن دیکھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی سے بے خوف ہیں اور بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ عالمی دنیا اپنے ذاتی معاشی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کو بے نقاب کیا ہے اور اسی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کےلئے انکوئری کمیشن کے قیام کےلئے کوشیش جاری رکھی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا اور پاکستان میں موجود کشمیر ی اور پاکستانی عوام چند دن بعد یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور اُن کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور وہ وقت دور نہیں ہے جب کشمیری عوام بھارت سے اپنا حق خود ارادیت چھین کر آزاد فضاﺅں میں سانس لے سکیں گے۔