ڈیرہ اسماعیل خان کے چاروں اضلاع میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس تر جمان کے مطابق آر پی او ڈیرہ نے چاروں اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈی پی اوز
ڈیرہ اسماعیل خان کے چاروں اضلاع میں شجرکاری مہم کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان کے چاروں اضلاع میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ڈیر ہ اسماعیل خان پولیس تر جمان کے مطابق آر پی او ڈیرہ نے چاروں اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈی پی اوز، ایس پیز انویسٹی گیشن سمیت تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کے تھانہ جات، چوکیات، پولیس لائنز اور دفاتر میں زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائے جائیں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن نے کہا کہ درخت لگانا صرف محکمہ پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، محلوں، تعلیمی اداروں اور دیگر دستیاب مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں، کیونکہ آج لگایا گیا ایک درخت آنے والی نسلوں کے لیے صاف ہوا، سایہ اور بہتر ماحول کا تحفہ ہے۔







