ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ اور شعبہ ایمرجنسی، او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ

اوکاڑہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ اور شعبہ ایمرجنسی، او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو پیشنٹ سروس ڈیلیوری میں بہتری کی ہدایات دیں اور مریضوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے تمام کاؤنٹرز مکمل فعال رکھنے کے احکامات دیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی عملے کو جذبہ خدمت کے تحت کام کرنے کی تاکید بھی کی۔

اس موقع پر محمد اکرام ملک نے کہا کہ رش سے بچاؤ کے لیے تمام رجسٹریشن اور میڈیسن کاؤنٹرز ہمہ وقت فعال رہنے چاہئیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانا فرض اولین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی شعبہ صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ خدمتِ خلق ہے۔ڈاکٹرز اور عملہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے فرائض سرانجام دے۔