اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بین المذاہب ہم …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بطور چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن تقرری پر چیلا رام کیولانی کو مبارکباد دی اور کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر پاکستان کو داد تحسین دے رہی ہے تو دوسری طرف بھارت سرکار کے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن تقرری سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی نے مبارکباد اور نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔







