اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 5 اگست 2019 کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے بھارت سرکار کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔بھارت سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں نے، پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ نیا سیاسی نقشہ پوری …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 5 اگست 2019 کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے بھارت سرکار کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔بھارت سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں نے، پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ نیا سیاسی نقشہ پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔یہ باتیں انہوں نے منگل کو کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔وزیر خارجہ نے صحافیوں /اینکرز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے مظالم اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کی ہندتوا پالیسیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کیا۔بھارت سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں نے، پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔بھارت، مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتاہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری ایک بہت بڑا قدم ہے۔یہ نیا سیاسی نقشہ پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔نئے سیاسی نقشے کا اجراء قومی ضرورت کے پیشِ نظر کیا گیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں کے حقوق کو جس طرح غصب کیا ہے آج پوری دنیا اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔بھارت کے نفرت انگیز رویے کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔بھارت نے اگر 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات خیر سگالی کے تحت کیے ہوتے تو اسے کرفیو کی ضرورت پیش نہ آتی۔آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر ،وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر ،پارلیمانی سیکرٹری قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل( ر) امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، میجرجنرل( ر) اعجاز اعوان، بریگیڈیئر( ر) حارث نواز، سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد، سابق سفیر عبدالباسط، بھی موجود تھے۔








