اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیپٹن جنید عباسی شہید کے گھر گئے اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنید عباسی شہید جیسے سپوت ارض پاک کی حفاظت کےلئے وقف کئے، ہماری تاریخ شہداءکے پاک خون سے عبارت ہے۔ مخدوم شاہ محمود …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کیپٹن جنید عباسی شہید کے گھر آمد، شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیپٹن جنید عباسی شہید کے گھر گئے اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنید عباسی شہید جیسے سپوت ارض پاک کی حفاظت کےلئے وقف کئے، ہماری تاریخ شہداءکے پاک خون سے عبارت ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان شہداءنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ان شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔








