اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے اور امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کو بلانے کی پیشکش کر دی ہے، شہباز ، ذرداری ، فضل الرحمن اب بھاگیں نہیں اس تجویز کو قبول کریں –
فرخ حبیب نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میڈیا پر آوازیں خاموش کرائی جارہی ہیں- انہوں نے کہا کہ آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے- فرخ حبیب نے کہا کہ غلامی قبول نہیں کریں گے