وزیر خارجہ ہسپتال سے گھر منتقل، میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا،مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ۔منگل کو ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا۔میری تمام ہم وطنوں سے گذارش ہو گی کہ …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ۔منگل کو ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا۔میری تمام ہم وطنوں سے گذارش ہو گی کہ گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر علامات محسوس ہوں تو تاخیر نہ کریں فوری طور پر طبی ماہرین سے رابطہ کریں،مجھے جب ابتدائی طور پر علامات محسوس ہوئیں تو میں نے حفظ ما تقدم کے طور پر تمام ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے تاکہ میری وجہ سے کوئی اور اس مرض کا شکار نہ ہو ۔ فوری طور پر ٹیسٹ ہو جانے کے باعث اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب میری طبیعت بتدریج سمبھلنے لگی،مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا۔وزیر خارجہ نے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس کورونا وبا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں ان کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الحمد للہ گھر منتقل ہو چکا ہوں اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاءاللہ درست ہوں گے۔سپریم کورٹ کی طرف سے شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے۔وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔انہوں نے صحتیابی کیلئے خیر سگالی اور دعاو¿ں کے پیغامات بھیجنے پر تمام کرم فرماو¿ں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں