وزیر خارجہ 2009میں آپریشن راہ راست کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عمر زیب کے گھر گئے ۔ شاہ محمود قریشی کی شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو راولپنڈی میںشہید کیپٹن عمر زیب کے گھر گئے جو 2009میں آپریشن راہ راست کے دوران شہید ہوگئے تھے۔وزیر خارجہ نے شہید کے والدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کہا کہ پوری قوم کو ان کے بیٹے پر فخر ہے جس نے ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی۔انہوں نے شہید کی …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو راولپنڈی میںشہید کیپٹن عمر زیب کے گھر گئے جو 2009میں آپریشن راہ راست کے دوران شہید ہوگئے تھے۔وزیر خارجہ نے شہید کے والدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کہا کہ پوری قوم کو ان کے بیٹے پر فخر ہے جس نے ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی۔انہوں نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ یوم دفاع پر شہداءکو یاد کرنا ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اہم طریقہ ہے ۔شہید عمر زیب 1984کو پیدا ہوئے اورآپریشن راہ راست کے دوران 21مئی 2009میںلوائر دیر میں شہادت کے وقت وہ سیکنڈ آزاد جموں کشمیر رجمنٹ میں بطور ایڈجوٹنیٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں