وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامتحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر عشائیہ سے خطاب

102

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک مشترکہ مذہبی، تاریخی، جغرافیائی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں اور اہم عالمی اور علاقائی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے 45ویں قومی دن کے موقع پر عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات تمام شعبوں پر محیط ہے جس سے ہمارے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے یو اے ای کے قومی دن پر وزیراعظم محمد نواز شریف عوام اور اپنی جانب سے امارات کی اعلی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کا بڑا ذریعہ ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 دسمبر 1971ءکو متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد پاکستان نے سب سے پہلے اس کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔