وزیر خزانہ اسحق ڈار سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات وزیر خزانہ نے اسلام آباد کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی اصولی منظوری دےدی اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحق ڈار سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزارت کیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے …
وزیر خزانہ اسحق ڈار سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات
وزیر خزانہ اسحق ڈار سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملاقات
وزیر خزانہ نے اسلام آباد کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی اصولی منظوری دےدی
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحق ڈار سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزارت کیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے اسلام آباد کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی اصولی منظوری دےدی۔ ڈیلی ویجز اساتذہ کو گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی۔ طارق فضل چوہدری نے وزارت کیڈ کے حکام کو تنخواہوں کا کیس جلد وزارت خزانہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اساتذہ کی تنخواہوں کے معاملہ میں فوری اور مثبت تعاون فراہم کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔









