
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شیخ فیصل بن ثانی الثانی کی قیادت میں قطری سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ہے۔ پیر کو وزارت خزانہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وفد کو موجودہ حکومت کی جانب سے کاروباری آسانیوں کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس مراعات سمیت فراہم کی جانے والی دیگر مراعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں اس طرح کی مزید مراعات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ قطری وفد نے پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔