وزیر خزانہ اسد عمر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

103

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پورا پاکستان بھارت کے خلاف متحد ہے، جنگی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں کوئی بحران نہیں آیا بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے جان نچھاور کرنے پر تیار وطن کے بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارتی ضائیہ پاکستانی فضائیہ سے تین گنا بڑی ہے، بھارت جارحیت کے بعد اجلاس ہوا تو اس میں پاک فضائیہ کے سربراہ کے لہجے میں جو اعتماد تھا وہ دیدنی تھا اور پاک فضائیہ کے شاہین اس پر پورے اترے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قوتیں اس وقت تقسیم اور پاکستان کی سیاسی قوتیں متحد ہیں، اس وقت پورا پاکستان متحد ہے، بھارت کے خلاف کشمیر میں بے انتہا نفرت ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں مارکیٹ میں کوئی بحران نہیں آیا، موجودہ صورتحال کے باوجود ہماری مارکیٹیں مستحکم ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔