اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں پائیدار اصلاحات پروگرام (سب پروگرام III) کے لئے 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق پاشا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاہونگ یانگ نے لون ایگریمنٹ پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ …
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں پائیدار اصلاحات پروگرام (سب پروگرام III) کے لئے 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق پاشا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاہونگ یانگ نے لون ایگریمنٹ پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبہ میں بہتری لانا ہے تاکہ یہ اقتصادی نمو میں معاون کردار ادا کر سکے۔ اصلاحات کے پروگرام سے بجلی کے شعبہ کے اداروں میں شفافیت اور احتساب کو فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر اے ڈی بی، ای اے ڈی اور فنانس ڈویژن کو مبارکباد دی اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں شراکت داری پر ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ جاری منصوبوں کی تکمیل سے 2018 کی ابتدا میں اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں حد تک کمی لانے میں مدد ملے گی۔








