اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے نامزد سفیر برائے پاکستان کموڈور نواف سعیداحمد المالکی نے ہفتہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے بطور سفیر نامزدگی پر ان کا استقبال کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنا کردار کامیابی سے سرانجام دیں گے۔ وزیر خزانہ اور نامزد سعودی سفیر نے پاکستان …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے پاکستان کے لئے نامزد سفیر کموڈور نواف سعیداحمد المالکی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے نامزد سفیر برائے پاکستان کموڈور نواف سعیداحمد المالکی نے ہفتہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے بطور سفیر نامزدگی پر ان کا استقبال کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنا کردار کامیابی سے سرانجام دیں گے۔ وزیر خزانہ اور نامزد سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالہ سے سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مسلم امہ کے بہترین مفاد میں خلیجی ممالک کے اختلاف جلد ختم ہوں گے۔ ملاقات کے موقع پر نامزد سعودی سفیر نے کہا کہ پاک سعودی دوطرفہ معاشی تعاون میں اضافہ کیلئے پرعزم ہیں۔








