
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کے قیمتی وسائل کے ہرممکن بہتر انتظام اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے درآمدی شعبہ جات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان اشرف محمود واتھرا سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے وزیر خزانہ سے یہاں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے گورنر سٹیٹ بنک سے اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ میں شرکت کیلئے اپنے حالیہ دورہ پیرس کی تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا۔ اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ ایک بین الاقوامی فورم ہے جو حکومتوں کو مزید اوپن، قابل احتساب اور شہریوں کیلئے جواب دہ بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔