وزیر خوراک پنجاب کا بھیرہ انٹر چینج کا دورہ،مختلف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ،ایک کو اصلاحی نوٹس جاری

196
Provincial Food Minister Punjab Bilal Yasin
Provincial Food Minister Punjab Bilal Yasin

سرگودھا۔7جون (اے پی پی):وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے بھیرہ انٹر چینج کا دورہ کیا اور مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور ایک کو اصلاحی نوٹس جاری کیا۔ انہوں نے بھیرہ میں مسافروں کو فراہم کی گئی تمام سہولیات کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیمز کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔