وزیر داخلہ،احسن اقبال کا سپیس ٹیکنالوجی آن واٹر مینجمنٹ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب

45

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ، تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، پانی کی کمی آج تمام ممالک کے لئے چیلنج بن گئی ہے، پانی کی وافر دستیابی کے بغیر کوئی معیشت ترقی نہیں کرسکتی، آبادی میں اضافے کی وجے سے دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، پانی کا انتظام بہتر بنانا حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔