اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے چوٹی کے پرائیویٹ ہسپتال کے بجائے سروسز ہسپتال میں علاج کرانے کا انتخاب کیا۔ نارووال سے ٹیک آف پر جب وزیر داخلہ احسن اقبال کو بتایا گیا کہ لاہور میں چوٹی کے پرائیویٹ ہسپتال اور سروسز ہسپتال دونوں جگہ انتظامات تیار ہیں جس پر انہوں نے سروسز ہسپتال کا چناو¿ کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب جاری بیان …
وزیر داخلہ احسن اقبال نے چوٹی کے پرائیویٹ ہسپتال کے بجائے سروسز ہسپتال میں علاج کرانے کا انتخاب کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے چوٹی کے پرائیویٹ ہسپتال کے بجائے سروسز ہسپتال میں علاج کرانے کا انتخاب کیا۔ نارووال سے ٹیک آف پر جب وزیر داخلہ احسن اقبال کو بتایا گیا کہ لاہور میں چوٹی کے پرائیویٹ ہسپتال اور سروسز ہسپتال دونوں جگہ انتظامات تیار ہیں جس پر انہوں نے سروسز ہسپتال کا چناو¿ کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب جاری بیان کے مطابق سروسز ہسپتال میں آپریشن تھیٹر لے جاتے ہوئے وفاقی وزیر کی نظر سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ پر پڑی تو کہا سیکرٹری صاحب نارووال میڈیکل کالج پر کام تیز کرائیں اور ایک بیوہ کی ٹرانسفر کا کیس چار ماہ سے التواءکا شکار ہے اسے حل کرائیں۔








