اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلیف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ کس کس جگہ پر مزید ریلیف چاہئے اور …
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس، ریلیف آپریشنز بارے بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلیف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ کس کس جگہ پر مزید ریلیف چاہئے اور مزید کن انتظامات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں بھی گذشتہ روز زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس کے آفٹر شاکس کی پیشنگوئی کی ہے۔ اجلاس میں اس حوالہ سے اہم نکات زیر غور لائے گئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں، ہم شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین اور متاثرہ علاقوں کیلئے ادویات اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، آزاد کشمیر کے متاثرین کی ہر قسم کی امداد کےلئے رابطہ ممکن کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ایمبولینسز اور تمام ایمرجنسی الرٹ سروسز کو تیار رکھیں۔ انہوں نے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے تمام سول آرمڈ فورسز کو بھی زلزلہ زدگان کےلئے امدادی کارروائی کےلئے تیار رہنے کا حکم دیا۔







