اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی نے پیر کو یہاں وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ورثاء کے حق میں دعا کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے …
وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی کی ملاقات،بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی نے پیر کو یہاں وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ورثاء کے حق میں دعا کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کورونا کی صورتحال اور عمرہ کے لئے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے دریافت کیا جس پر سعودی سفیر نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں کھل جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب سے صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین عوامی اور حکومتی روابط اس قدر مستحکم ہیں کہ انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ،پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں۔ بیان کے مطابق ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔









