اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سیاسی رہنماﺅں مولانا فضل الرحمن، آفتاب خان شیرپاﺅ، حاجی غلام احمد بلور، صاحبزادہ طارق اﷲ، شاہ جی گل آفریدی اور عثمان خان کاکڑ نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پاک افغان تعلقات کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران بلاک شناختی کارڈز کے حوالہ سے پالیسی بھی زیر غور آئی۔