وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے چیئرمین سینٹ، وفاقی وزرا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ملاقات ،بڑے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت

104
وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے چیئرمین سینٹ، وفاقی وزرا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ملاقات ،بڑے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینٹ، وفاقی وزرا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جمعرات کو وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات کی اور ان سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے علاوہ وزیرمملکت علی محمد خان، مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب،سابق وزیر غوث بخش مہر، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصراور دیگرشخصیات نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر جا کر ان سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کینیڈا سے ٹیلیفون کیا اور ان سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔