وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت

102

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبداالفتاح کی شہادت کی اطلاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کوسبوتاژ کرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔