وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاسینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پرافسوس کااظہار

61

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں سے زیادہ انمول کوئی اور رشتہ نہیں، والدہ کا انتقال لواحقین کیلئے یقیننا ایک سانحہ ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سینیٹر ثانیہ نشتر اور غمزدہ خاندان کے دیگرافراد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اللہ تعالی سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔