وزیر داخلہ محسن نقوی کی قومی دن پر بحرین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد، برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کے قومی دن کے موقع پر بحرینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنےبحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بحرینی قیادت کے بصیرت افروز وژن نے ملک کو ترقی کی روشن راہوں پر گامزن کیا اور عوام کے …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کے قومی دن کے موقع پر بحرینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنےبحرینی ہم منصب جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بحرینی قیادت کے بصیرت افروز وژن نے ملک کو ترقی کی روشن راہوں پر گامزن کیا اور عوام کے معیار زندگی کے فروغ کے لیے نئے افق وا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں محنت اور عزم نے بحرین کو خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی مثال بنا دیا ہے۔محسن نقوی نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور معاشرتی ترقی کے شعبوں میں ٹھوس منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحرین روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دوستانہ اور مضبوط تعلقات ہمیشہ اعتماد، احترام اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھوں پاکستانی بحرین کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ بحرین کے دوران دونوں وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

محسن نقوی نے دعا کی کہ بحرین کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیر کا روشن اور مسلسل سفر جاری رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آج ہم بحرین کے ساتھ دوستی، تعاون اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔