وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، چینی شہریوں کو بزنس اور ورک ویزوں کے اجراءکیلئے شرائط اور تقاضوں پر نظرثانی کے حوالہ سے اہم پالیسی فیصلہ، چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءکے حوالہ سے تمام خامیوں کو دور کیا جائے، وزیر داخلہ کی ہدایت اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے چینی شہریوں کو بزنس اور ورک ویزوں کے اجراءکیلئے …

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، چینی شہریوں کو بزنس اور ورک ویزوں کے اجراءکیلئے شرائط اور تقاضوں پر نظرثانی کے حوالہ سے اہم پالیسی فیصلہ، چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءکے حوالہ سے تمام خامیوں کو دور کیا جائے، وزیر داخلہ کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ نے چینی شہریوں کو بزنس اور ورک ویزوں کے اجراءکیلئے شرائط اور تقاضوں پر نظرثانی کے حوالہ سے اہم پالیسی فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ویزوں کے اجراءکے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا اور پاکستان اور چین کے مابین ویزہ فرینڈلی رجیم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ڈی جی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نادرا کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے مختلف ویزہ کیٹگریز پر پاکستان کے دورہ پر آنے والے چینی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کو یقینی بنانے اور چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءکے سارے عمل کو ریگولیٹ کرنے اور اسے بہتر بنانے کے سلسلہ میں یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستانی ویزوں کے اجراءکیلئے سفارتخانوں کو گھوسٹ کمپنیوں کی جعلی دستاویزات کی فراہمی کے بعض واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں چینی شہریوں کو بزنس ویزے اور آمد پر ویزے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے تصدیق شدہ انویٹیشن اور اسائنمنٹ لیٹر اور کمرشل اتاشی اور دوسرے پاکستان کے متعلقہ آفیسرز جو بیرون ملک کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعینات ہیں، کے خط پر ہی جاری کئے جائیں گے۔

Leave a Reply