اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کرنے والے دشمنان اسلام ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، فیس بک انتظامیہ نے تین، چار روز میں تعاون نہ کیا تو سخت ترین اقدام اٹھائیںگے، بانی ایم کیو ایم کے خلاف …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی شہریوں کے سہولتی مرکز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کرنے والے دشمنان اسلام ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، فیس بک انتظامیہ نے تین، چار روز میں تعاون نہ کیا تو سخت ترین اقدام اٹھائیںگے، بانی ایم کیو ایم کے خلاف ہیٹ کرائم اور منی لانڈرنگ کے حوالہ سے دو اور درخواستیں دینے جا رہے ہیں، الطاف حسین کا معاملہ انٹرپول کو بھیجا ہے اور اسے منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا، ڈان لیکس کے حوالہ قائم کمیٹی نے ابھی تک رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع نہیں کرائی، میچ فکسنگ کرنا جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔ وہ جمعرات کو شہریوں کے سہولتی مرکز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب کہ توہین رسالت کرنے والے دشمنان اسلام نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، اس گھناونے جرم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے افرد کو سزا دلانے میں آخری حد تک جائیں گے۔








