وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مشہور قوال امجد صابری پر حملہ کی پرزور مذمت

364

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشہور قوال امجد صابری پر حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے دعا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءکرے۔