وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی کے 24 اپریل کے جلسہ کی سیکورٹی اور ٹریفک کے لئے موثر پلان مرتب کرنے کی ہدایت

179

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی کے 24 اپریل کے جلسہ کی سیکورٹی اور ٹریفک کے لئے موثر پلان مرتب کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اپریل کے جلسہ کی سیکورٹی اور ٹریفک کے لئے ایک موثر پلان مرتب کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں کم سے کم دقت کا سامنا کرنا پڑے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ ٹریفک پلان کو پی ٹی آئی منتظمین کے ساتھ شیئر کرنے کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس کی تشہیر بھی کی جائے۔