وزیر داخلہ کا شدید زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں شدید زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیرداخلہ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں شدید زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیرداخلہ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی۔

مزید خبریں