28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ کی بلوچستان کالونی راولپنڈی میں شہید کیپٹن صالح یار جنجوعہ...

وزیر داخلہ کی بلوچستان کالونی راولپنڈی میں شہید کیپٹن صالح یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کو بلوچستان کالونی راولپنڈی میں شہید کیپٹن صالح یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ کیپٹن صالح یار جنجوعہ بدھ کو پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ وزیر داخلہ نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں