وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی

Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عوام کی سہولت کیلئے گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفترہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں وعدہ پورا کردکھایا جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔لاہور اور کراچی میں دو پاسپورٹ آفس ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے اوپن کر دئیے گئے ہیں ۔ ان میں گارڈن ٹائون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس شامل ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا، میری پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔