وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

82
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے ساتھ کنٹونمنٹس اور ایئر بیسز قائم کر رہا ہے،کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا،تمام اداروں کو اپنی ڈومین کے تحت کام کرنا چاہیئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں ووٹ کی حرمت کے لیے کام جاری رکھے گی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ بھارت کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے۔