پاکستان کا امن افغانستان میں مستقل امن سے منسلک ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد ۔18 فروری (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دیرپا امن وامان افغانستان میں مستقل امن اور استحکام سے منسلک ہے آئی ایس پی آٰر کی جانب سے ہفتہ کی رات جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کی …

اسلام آباد ۔18 فروری (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دیرپا امن وامان افغانستان میں مستقل امن اور استحکام سے منسلک ہے آئی ایس پی آٰر کی جانب سے ہفتہ کی رات جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کی ۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان مغربی ہمسایہ ملک افغانستان میں امن و امان کے قیام کیلئے بہترین ممکنہ کوششیں کر رہا ہے تاہم یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب دونوں ممالک کی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے ۔ جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی 2.7ملین افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں اور تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک ان کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے ۔