گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس اہلکار سعید کو خراج عقیدت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے حملہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پولیس اہلکار سعید ولد موسم خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے حملہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پولیس اہلکار سعید ولد موسم خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ہماری دھرتی کا محسن تھا جسکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے شہید کے لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔