پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 151 رنز سے شکست دے دی

پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا انڈر 17 کو 151 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 17 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی ، ان کی اننگز …

ملتان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا انڈر 17 کو 151 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 17 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

سدیس احمد نے 42 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ریسن سولومنز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم 40 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے فہد اقبال نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کامیابی کے بعد پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے 19 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔