سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 3-8 کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فتح حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ کھیل کے 13ویں منٹ میں سیف اللہ نے پہلا گول اسکور کر کے …
سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے چین کو 3-8 سے ہرا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 3-8 کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فتح حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ کھیل کے 13ویں منٹ میں سیف اللہ نے پہلا گول اسکور کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔
بعد ازاں فاروق محمد نے 30ویں، رانا ولید نے 37ویں، حمزہ فیاض نے 39ویں، مصطفیٰ غلام نے 43ویں اور عثمان محمد نے 44ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی موقف کو انتہائی مضبوط کر دیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں حیدر عاصم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55ویں اور 57ویں منٹ میں مسلسل دو گول داغ کر فتح یقینی بنا دی۔ چین کی جانب سے لیانگ ہاؤلن نے دو اور وانگ یوبو نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں، آفیشلزا ور کوچنگ اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ "کھلاڑیوں نے میدان میں جس جذبے اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ قومی ٹیم کی یہ کامیابی پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی ضامن ہے”۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے آنے والے میچوں میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔








