پاکستان،انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر بروزاتوار سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کا مقصد آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے تینوں ٹیموں کو تیاریوں کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس ساڑھے 12 …
پاک،انگلینڈ وسری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان،انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر بروزاتوار سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کا مقصد آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے تینوں ٹیموں کو تیاریوں کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس ساڑھے 12 بجے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جہاں انگلینڈ 20 اکتوبر کو میزبان پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گا جبکہ 22 اکتوبر کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ سیریز کے آخری چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جن میں 31 اکتوبر کو ہونے والا فائنل بھی شامل ہے۔
فائنل میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے، جنہوں نے اب تک 11 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے سات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کی قیادت ہیری بروک جبکہ سری لنکا کی کپتانی کوشل مینڈس کریں گے۔







