پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین کی گوانگ ڈونگ مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان 2026 کے تفصیلی شیڈول کا اعلان کر دیا، دورے کے دوران چینی ٹیم پاکستان کے مختلف شہروں میں مقامی اور قومی ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر سات میچز کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کاچین کی مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین کی گوانگ ڈونگ مردوں کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان 2026 کے تفصیلی شیڈول کا اعلان کر دیا، دورے کے دوران چینی ٹیم پاکستان کے مختلف شہروں میں مقامی اور قومی ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر سات میچز کھیلے گی۔
ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ڈیپارٹمنٹل ہاکی سمیت ملکی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گا، جس سے کھلاڑیوں کے تجربے اور مورال میں اضافہ ہوگا۔
شیڈول کے مطابق دورے کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو ایم پی سی ایل اور گوانگ ڈونگ چین کے درمیان ایم پی سی ایل ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شام 6 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔اسی طرح21 اکتوبر کو پاک آرمی اور چینی ٹیم کے درمیان مقابلہ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر ہوگاجبکہ 22 اکتوبر کو آرام کا دن ہوگا۔








