اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے اور پاکستان کو اس حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔ وہ اسلام آباد میں بھارت ایک نام نہاد علاقائی طاقت کے موضوع پر عالمی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں چھروں والی بندوق …
وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی)وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے اور پاکستان کو اس حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔ وہ اسلام آباد میں بھارت ایک نام نہاد علاقائی طاقت کے موضوع پر عالمی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں چھروں والی بندوق کا استعمال کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے اورعالمی برادری کو اس کانوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے جو مودی حکومت کاا صل چہرہ ظاہر کرتے ہیں۔وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بظاہر ابھرتا ہوا بھارت درحقیقت جعلی انڈیا ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں بھارت کے ریاستی تشدد، اسلحہ کی دوڑ اور بھوک سے صرفِ نظر کر رہی ہے۔وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارتی عوام بھوکے لیکن مودی حکومت اسلحے کے انبار لگا رہی ہے۔ دنیا بھارت میں اپنے ہتھیار فروخت کرنے آ ئے گی۔







