اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فری سینی ویراتنے نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہم مسائل اور علاقائی تناظر کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کو کثیرالجہتی تعلقات کے مثبت انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فری سینی ویراتنے کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فری سینی ویراتنے نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہم مسائل اور علاقائی تناظر کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کو کثیرالجہتی تعلقات کے مثبت انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ پاکستان سری لنکا کو ایک اہم علاقائی ملک سمجھتا ہے جو علاقائی اور عالمی امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان سری لنکا کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی حالیہ بروقت انسانی امداد اور مدد کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔معزز مہمان نے انسداد دہشت گردی میں کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاک مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔








