سیالکوٹ۔ 10 اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں اپنی نماز عید ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وہ عوام میں گھل مل گئے اور لوگوں کو عید مبارک دیتے رہے۔ انہوں نے ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے دعائیں بھی کیں۔ خواجہ سلطان ٹیپو اور انکے دیگر رفقاء بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔