وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

105

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن ہونے کی حیثیت سے میرے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا اور اہم ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملکی آئین و قانون کے مطابق ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے ہیں اس لیے اس فیصلے کو من و عن تسلیم کرنا ہم سب پر لازم ہے۔