اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے اٹلی کے سفیر آندریاس فیریس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ …
وزیر دفاع پرویز خٹک سے اٹلی کے سفیر آندریاس فیریس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک سے اٹلی کے سفیر آندریاس فیریس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ تبادلہ شدہ فوجی تربیت باہمی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی مسلح افواج کے پاس قیمتی فوجی ایکسپوزر مو جود ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں، کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا زبردست تجربہ ہے۔وفاقی وزیر نے پاک فضائیہ کو فوجی سازوسامان کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے پرممنونیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے میدان میں باہمی تعاون کے شعبوںمیں تسخیر پر بھی زور دیا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین دفاعی تعاون 60 کی دہائی میں قائم ہوا تھا۔ پچھلے کچھ سالوں میں اس میں مستقل اضافہ ہوا ہے۔ دفاعی تعاون کے وسیع ڈومین پر اعلی سطح کے دوروں، فوجی تربیت اور دفاعی سازو سامان کی خریداری کے ذریعہ حکمرانی کی جاتی ہے۔ملاقات کے دوران پاک افغان بارڈر کے ساتھ سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیردفاع نے افغانستان میں اٹلی کے کردار، شراکت اور قربانیوں کو سراہا۔








