لاہور۔17 جون (اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی تمام مسافر کوچز اگلے دوبرسوں میں اپ گریڈ کردی جائیں گی، شالیمار ایکسپریس ، جعفرایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے بعداب تمام ٹرینوں کو نےا بنا دےا جائےگا، عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ قراقرم ، کراچی اور بزنس ایکسپریس کو پہلے ہی اضافی سہولتوں سے مزین کیا …
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔17 جون (اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی تمام مسافر کوچز اگلے دوبرسوں میں اپ گریڈ کردی جائیں گی، شالیمار ایکسپریس ، جعفرایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے بعداب تمام ٹرینوں کو نےا بنا دےا جائےگا، عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ قراقرم ، کراچی اور بزنس ایکسپریس کو پہلے ہی اضافی سہولتوں سے مزین کیا جاچکا ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے پسنجرکوچز کی اپ گریڈیشن کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ ٹرینوں کی اپ گریڈیشن اب ہمارے طے کردہ نئے معیار کے مطابق ہوگی، پاکستان ریلویز مسافروں کو ٹرینوں میں موبائل چارجنگ سمیت متعدد نئی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔








